جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نیدر لینڈز کے ایک فرد کے عمل سے یورپ کا امن متاثر ہو سکتا ہے

28 اگست, 2018 20:05

اسلام آباد: پاکستان نے ہالینڈ کے ایک شہری کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے اعلان پر سنجیدگی کے ساتھ عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے وزیرِ خارجہ وین بیٹنلینڈ سی زاکن سے رابطہ کر کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے پر احتجاج کیا

شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل سے رابطے کے بعد ہالینڈ کے اپنے ہم منصب سے بھی براہ راست رابطہ کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ (نیدر لینڈز) کے وزیرِ خارجہ وین بیٹنلینڈ سی زاکن سے فون پر رابطہ کر کے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھایا۔

انھوں نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے، اور نفرت اور عدم برداشت کو تقویت ملے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top