جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

موٹروے پولیس کا تیز رفتاری پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو 750 روپے کا جرمانہ

11 جون, 2018 08:30

اسلام آباد: موٹروے پولیس اہلکاروں نے تیز رفتاری پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو 750 روپے جرمانہ کردیا۔
موٹروے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا چالان ہوگیا۔ موٹر وے پولیس اہلکاروں نے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو لاہور راوی ٹول پلازہ کے قریب روکا اور تیز رفتاری پر 750 روپے جرمانہ کردیا۔ گاڑی سابق وزیر اعظم کا ڈرائیور سید مقصود چلا رہا تھا۔


موٹروے پولیس اہلکاروں نے چالان کرنے کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top