جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملکی مسائل بہت گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا

31 اکتوبر, 2018 21:44

اسلام آباد: آصف زرداری نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیارہیں، 5 سال کے دوران ہم حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے

سابق صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہیں۔

میاں صاحب کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیارتھے بالکل اسی طرح اس حکومت کے ساتھ بھی تیارہیں لیکن شرط یہ ہے کہ جوکام کا پیمانہ ہووہ صرف انصاف پرمبنی ہو۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، جمہوریت میں کمزوریاں ضرورہیں، سب بیٹھ کرایک حل تجویزکریں جس سے ہم پاکستان کومسائل سے نکال سکیں، اگرہم توجہ نہیں دیں گے تومسائل بڑھتے جائیں گے۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب ہم آئے تو اس وقت گندم پر فسادات ہو رہے تھے، ملکی مسائل بہت گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، مل کر آگے بڑھنا ہوگا،۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پانی انسانی حقوق میں سے بنیادی حق ہے، ڈیم ضرور بننے چاہئیں لیکن سب کے اتفاق رائے سے کام ہو، ڈیمز کے معاملے پر حکومت کا مکمل ساتھ دیں گے، کراچی کی آبادی 3 کروڑ ہے کراچی پانی پیتا ہے تو پانی دیتا بھی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ معیشت کو بہتر کردیا تو ملک کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے، نیو یارک میں معیشت خراب تھی تو آپ ہوٹل سے نکل نہیں سکتے تھے، آج معیشت بہترہے تو نیو یارک میں امن ہے۔

سابق صدر پاکستان آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئیں پاکستان کے ساتھ بیٹھیں آپ کو اچھا مشورہ دیں گے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top