جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مظاہروں اور دھرنوں کے دوران شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزارت داخلہ

03 نومبر, 2018 19:12

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے کہا کہ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، علمائے کرام نے بھی کہا ہے کہ توڑ پھوڑ میں شرپسندعناصر ملوث ہیں

وزارت داخلہ نے کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مظاہرے کی آڑ  میں شرپسندعناصرنےاملاک کو نقصان پہنچایا.

شرپسندوں کی نشان دہی کے لئے وزارت داخلہ نے اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرشرانگیزمواد کا جائزہ لے رہے ہیں، شرپسندعناصر کاڈیٹاحاصل کرنے کے لئے چیئرمین پی ٹی اے، سائبر کرائم ونگ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.

اب تک مذہبی جماعتوں کے بیس کارکنان سمیت سو سے زائد نامعلوم افراد مقدمات میں نامزد کیا جاچکا ہے۔

وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت اور دیگر اداروں سے نقصانات کی تفصیل طلب کر لی ہے، شرپسندی میں ملوث افراد کی فوٹیجزبھی منگوا لیں، فوٹیجز کے ذریعے ملزمان کی نشان دہی کرکے کارروائی کی جائے گی.

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top