جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ماہرہ خان کا فردوس جمال کی تنقید پر ردعمل سامنے آگیا

31 جولائی, 2019 16:28

کراچی: حال ہی میں معروف سینئر اداکار فردوس جمال نے معروف اداکارہ ماہرہ خان کو نتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو اداکاری نہیں کرنی چاہئیے، ماہرہ خان ماڈل تو ہو سکتی ہیں، لیکن ایک اداکارہ نہں۔ انہیں اپنی عمر کے حساب سے ماں کا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھین: ماہرہ خان کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہئیے؛ فردوس جمال

ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر سینئر اداکار فردوس جمال کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم حال ہیں اور جو ہم کرتے ہیں اور جیسے ہم کرتے ہیں وہ ہمارا مستقبل ہے لیکن میں اُن سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو مجھ سے پوچھے بغیر میری حمایت میں باہر آئے‘۔

ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ بطور فنکارہ مجھے اپنی انڈسٹری پر فخر ہے اور میں شکر گزار ہوں اُن سینئرز کی جنہوں نے نہ صرف دوسروں کا بلکہ میرے لیے بھی راستہ ہموار کیا، مجھے خود پر بھی فخر ہے کیوں کہ اپنی زندگی کے اس سفر میں میں فخر کے ساتھ یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے وہ کچھ کیا ہے جو مجھے ٹھیک لگا ہے لیکن اس بات سے کبھی پریشان نہیں ہوئی کہ دوسروں کے مطابق میرے لیے کیا ٹھیک ہے۔

فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ دنیا نفرت سے بھرپور ہے لیکن ہمیں محبت کا انتخاب کرنا چاہیے ہم لوگوں کی رائے کو برداشت کرتے ہیں اور ہماری جنگ اس مخصوص سوچ کے خلاف ہے جو یہ سمجھتے ہیں کامیاب عورت ایک ڈراؤنی سوچ ہے لیکن حقیقتاً ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ یہ خوبصورت اور عورت کو با اختیار بنانے کے لیے ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایک کے بعد دوسرے کے پیچھے پڑنا بند کریں اس طرح ہمارا ملک اور ہماری انڈسٹری کامیابی کی جانب بڑھے گی۔

https://www.instagram.com/p/B0f_iVnBWa_/

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top