جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فنکار ہونے کا مطلب ہے کہ کسی کے احساسات اور جذبات کی عکاسی کرنا

02 فروری, 2019 18:47

لاہور: لولی وڈ اداکار شان سوشل میڈیا پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا فنکار ہونے کا مطلب ہے کہ کسی کے احساسات اور جذبات کی عکاسی کرنا

شان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکاروں کو درپیش ڈپریشن کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شان شاہد نے فیس بک پر لکھا، ایک فنکار اور اداکار ہونے کا مطلب ہے کہ کسی کے احساسات اور جذبات کی عکاسی کرنا جیسے ایک مصور وین گوگھ، جس کا درد اس کی مصوری میں جھلکتا ہے، بالکل ایسے ہی ایک اداکار جو مختلف کرداروں میں جیتا ہے اسے مختلف دکھ درد کو محسوس کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ درست طریقے سے ان کا اظہار کرسکے لیکن بدقسمتی سے بعض اوقات اداکار اس حد کو پار کر لیتے ہیں اور خود ہی ڈپریشن کے عادی ہوجاتے ہیں۔

’خود پر کسی اور کردار کو طاری کرلینا ایسا ہی ہے، جیسے آپ کسی ایسی چیز سے لڑ رہے ہوں، جس کے آپ عادی ہوگئے ہوں، لیکن اس تاریک سوراخ سے باہر آنے کا کوئی راستہ ضرور ہوتا ہے‘
آج یہ دیکھ کر برا لگتا ہے کہ ہم بغیر فائدہ نقصان دیکھے اپنے کیریئر کا انتخاب کرلیتے ہیں، ہمیں انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا تاریکی حصہ دیکھنے کے بجائے اس کے مثبت پہلوؤں کو دیکھنا چاہیے
 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top