جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ جیکی چن انٹرنیشنل ایکشن فلم فیسٹیول کے لیے نامزد

29 جولائی, 2019 15:25

چین: نامور گلوکارواداکار علی ظفر اور مایا علی کی کامیاب فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کو  چین کے صوبہ شانشی میں منعقد ہونے والے پانچویں جیکی چن انٹرنیشنل ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔ ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کے ہیرو علی ظفر نے ٹوئٹر پر شائقین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ  جیکی چین ایکشن فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے چین میں موجود ہیں۔

علی ظفر نے یہ بھی بتایا کہ فیسٹیول میں نہ صرف ان کی فلم بہترین فلم کے لیے نامزد ہے بلکہ فلم کے ہدایت کار احسن رحیم بہترین ایکشن ہدایت کاراور وہ خود بہترین ایکشن ہیرو کے لیے نامزد ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top