مقبول خبریں
فلم ’بنٹی اور ببلی‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں جاری
ممبئی: مشہور زمانہ فلم ’بنٹی اور ببلی‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور پروڈکشن ہاؤس یش راج فلم ایک بار پھر ماضی کی مشہور فلم ’بنٹی اور ببلی‘ کا سیکوئل بنانے جارہا ہے جسے اس بار منفرد انداز کے ساتھ پیش کئے جانے کی تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں۔
فلم میں نئے چہرے کے طور پر فلم ’گلی بوائے‘ کے اداکار سدھانت چترویدی اور سابق مس ورلڈ منوشی چلر اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
اس فلم سے متعلق یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فلم میکرز نے نئے چہروں کے ساتھ ساتھ فلم کا اسکرپٹ بھی مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے جب کہ فلم میں امیتابھ کے کردار کو بھی شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔