جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عاطف اسلم کا گانا ہٹانے پر آڈیو کمپنی کو بھاری نقصان

02 اگست, 2019 11:53

کراچی: عاطف اسلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت کی مشہور آڈیو کمپنی ٹی سیریز کو بھاری نقصان کا سامناکرنا پڑا۔

عاطف اسلم کا گیت ’بارشیں‘ اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا تھا جس پر کچھ روز میں ہی 10 لاکھ لوگوں نے چینل چھوڑ دیا تھا۔

اس نقصان کے پیش نظر چینل انتظامیہ نے کچھ دن بعد اچانک ایک بار پھر گانے کو چینل پر اپ لوڈ کردیا۔

عاطف اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹی سیریز نے پاک بھارت کشیدگی کم ہونے کے بعد خود سے وہ گانا اپ لوڈ کردیا ایسا کیوں کیا؟ اس کا مجھےعلم نہیں، میرے خیال میں ایسا پاکستان اور بھارت میں موجود مداحوں کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوسکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top