جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسہ آج سے شروع

28 اگست, 2018 19:13

اسلام آباد:   وہ نشستیں ہیں جہاں مختلف وجوہات کی بنا پر25 جولائی کو یا توووٹنگ نہیں ہوسکی تھی یا پھران حلقوں سے کامیاب امیدواروں نے وہ نشستیں چھوڑدی تھیں۔

14 اکتوبرکوملک بھرسے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے تحت ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسہ آج سے شروع ہوگیا ہے جو30 اگست تک جاری رہے گا، امیدواروں کے ناموں کی فہرست 31 اگست کوجاری کی جائے گی

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک ہوگی جب کہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی۔
شیڈول کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل 13 ستمبرتک اپیلوں پرفیصلے کریں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 14 ستمبرکو جاری ہوگی، امیدواراپنے کاغذات 15 ستمبرتک واپس لے سکیں گے جب کہ امیدواروں کوانتخابی نشانات 16 ستمبرکو جاری کیے جائیں گے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top