جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شادی فہد مصطفیٰ سے کرنا چاہوں گی : مہوش حیات

05 ستمبر, 2019 15:30

اسلام آباد : اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ اداکار فہد مصطفیٰ سے شادی کرنا چاہیں گی۔

حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے اداکار علی سلیم کی ویب سیریز بیگم از بیک کا حصہ بنیں۔

اس دوران علی سلیم نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ وہ انڈسٹری کے کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں لیکن اگر انہیں ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کے درمیان شوہر اور دوست کا انتخاب کرنے کا موقع ملے تو وہ کسے کیا بنائیں گی؟

مزید پڑھیں : مہوش حیات نے حکومت سے ہاکی کی بحالی کی اپیل کردی

اس پر اداکارہ پہلے تو ہچکچائیں اور پھر بولیں کہ انہیں دونوں ہی اداکار بہت پسند ہیں اور دونوں ان کے بیحد اچھے دوست بھی ہیں۔

لیکن پھر مہوش حیات نے کہا کہ وہ فہد مصطفی سے شادی کرنا چاہیں گی، جبکہ ہمایوں سعید دوست کے روپ میں زیادہ ٹھیک رہیں گے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دیا چکا ہے۔ فلم اسٹار مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی اکثریت نے جہاں حیرانی کا اظہار کیا تھا، وہیں ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کو میرٹ سے ہٹ کر دینے کے فیصلے نے حکومت کی تبدیلی مہم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

ایک طرف جہاں سول ایوارڈ کی جیوری پر سوالات اٹھائے جارہے تھے،  وہیں مختصر عرصہ میں سوائے آئٹم سانگ، ٹی وی کمرشل اور چند ڈرامے کرنے کے علاوہ کوئی قابل ذکر کام نہ کرنے والی اداکارہ کو سول ایوارڈ دینے کے اعلان نے ملک بھر کی فنکار برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے شفاف اور انصاف کے نہ ہونے پر معاملے کا جائزہ لینے کی اپیل کی جاتی رہی ، جب کہ سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا گیا کہ آخر مہوش حیات نے ایسی کون سی خدمات سرانجام دی ہیں، جس کے لیے تمغہ امتیاز دیا گیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی 127 شخصیات کو سول ایوارڈ دیا گیا ہے، جن میں مہوش حیات بھی شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top