جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دھوپ میں رنگ بدلنے والے جوتوں کا کامیاب تجربہ

18 جولائی, 2019 16:02

بوسٹن: سائنسی دنیا میں کئی تجربوں سے نئی نئی ایجادات کی ہیں اور اب بوسٹن کی ایک کپنی نے ایک ایسے جوتے تیار کیے ہیں جو دیکھن میں سفید کینوس کی طرح ہیں لیکن دھوپ میں نکلتے ہی ان کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے۔

یہ جوتے عام سے لگتے ہیں جس کے کئی ماڈل بنائے گئے ہیں۔ لیکن جیسے ہی پہننے والا دھوپ میں جاتا ہے تو براہِ راست دھوپ پڑنے سے ان کا رنگ نیلا، نارنجی، دہکتا ہوا گلابی اور جامنی ہوجاتا ہے۔ اس طرح خریدار ایک جوڑے جوتوں کی قیمت میں دو مختلف رنگوں کے جوتے خریدتا ہے۔ یعنی چھاؤں میں سفید اور باہر نکلنے پرجوتے رنگین ہوجاتے ہیں۔

کنورس کمپنی نے چائنا ٹاؤن مارکیٹ کے تعاون سے یہ شوز بنائے ہیں۔ چائنا ٹاون میں اس جوتے کو بنانے والی ٹیم کے رکن  مائیک شرمن کہتے ہیں کہ وہ ضرورت کے تحت جوتے بنانے کے بارے میں ہمیشہ ہی سوچتے رہے ہیں۔ اسی بنا پر روایتی کینوس شوز کو بنانے پر غورکیا گیا۔

کنورس کے جوتوں میں یہ ایک اہم تبدیلی ہے ۔ کینوس جوتے کاٹن سے بنائے گئے ہیں جو آرام دہ اور لچک دار ہیں۔ سورج میں الٹراوئلٹ (بالائے بنفشی) شعاعیں بھی موجود ہوتی ہیں اسی لیے جیسے ہی دھوپ میں موجود یہ روشنی جوتوں پر پڑتی ہے وہ اپنا رنگ بدلنے لگتے ہیں۔ بعض افراد کو الٹراوائلٹ روشنی کا تصور سمجھ میں نہیں آتا لیکن دھوپ میں جاتے ہی اس نئے جوتوں کے تجربے سے انہیں یہ تصور سمجھ میں آجاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top