جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سنجے دت نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی فلم کا پوسٹر جاری کردیا

31 جولائی, 2019 13:48

ممبئی: بھارتی  اداکار سنجے دت نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو تحفے کے طور پر اپنی نئی فلم کا پوسٹر جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نگری میں سنجو بابا کے نام سے پہچانے جانے والے سنجے دت آج کے روز اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر بھی سنجے دت اپنے مداحوں کو نہ بھولے۔  اپنی سالگرہ کو منفرد بنانے کے لئے آج ہی کے روز اُن کی نئی آنے والی فلم ’کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔

فلم کے پوسٹر میں سنجو بابا منفرد انداز کے ساتھ منہ چھپائے غصے میں دکھائی دے رہے ہیں، سنجے دت فلم میں ادھیرہ کے نام کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top