جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،ہم نہیں چاہتے کہ حالات مزید کشیدہ ہوں

02 نومبر, 2018 16:06

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آسیہ بی بی کی بریت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر طاقت کے استعمال کے بغیر ہی قابو پالیا جائے

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ حالات مزید کشیدہ ہوں، لہذا اسی لیے ہماری خواہش ہے کہ وہ راستہ اختیار کریں جس میں کم سے کم طاقت کا استعمال ہو
تاہم انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اسی لیے ہم دیکھ رہے ہیں کہ آیا ہم کہاں تک نرمی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں جو کچھ کہا ہے اس سے بھی کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جاسکتا، جبکہ اپوزیشن کی جماعتیں بھی وزیراعظم کے بیانیے کی حمایت کررہی ہیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں ناصرف حکومت و اپوزیشن، بلکہ پوری قوم کو یکجاں ہونا ہوگا تاکہ وہ اس معاملے کو حل کی جانب لے کر جاسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت کا حامل ملک ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ اس طرح کے اندرونی حالات سے دوسرے ممالک کو بات کرنے کا موقع ملے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top