جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خارجہ پالیسی میں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی

24 اگست, 2018 17:13

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

عمران خان نے کہا ’خارجہ پالیسی میں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی، پاکستان کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کیا جائے۔‘

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزارتِ خارجہ کے دورے کے موقع پر دفترِ خارجہ میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یہ اجلاس وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہوا۔

وزیرِ اعظم کو اجلاس کے دوران وزارتِ خارجہ کے معاملات کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، عمران خان نے دفترِ خارجہ کو بیرون ملک سفارت خانوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top