جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

توہین آمیز میسج کرنے پر بیوی کا شوہر پر مقدمہ درج

19 جولائی, 2019 16:09

ابوظہبی: خاتون نے واٹس ایپ پر توہین آمیز میسج کرنے پر شوہر کو جیل بھجوا دیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں خاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا  کہ کسی معاملے پر شوہر سے ناچاقی ہوئی تو معاملہ  بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی بجائے شوہر نے اسے واٹس ایپ پر توہین آمیز پیغام بھیج کر اس کی تذلیل کی۔

کیس کی کورٹ میں سماعت ہوئی تو عدالت نے بیوی کی شکایت پر شوہر کو آن لائن قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اسے 7 ماہ قید کی سزا سنائی جس میں 2 ماہ جیل اور 5 ماہ کی سزا کو معطل کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top