جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت میں مغل دورکے 698 سکے برآمد

27 جولائی, 2019 17:20

نئی دہلی:بھارت میں کھدائی کے دوران مزدور کو مغل دور 698 سکے ملیں ہیں۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں کھدائی کے دوران مغل دورکے چاندی کے 698 سکے برآمد ہوئے، ان سکوں پر عربی اور فارسی زبان میں قیمت درج ہے۔ سکے 400 سے 500 سال قدیم مانے جا رہے ہیں. ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سکے مغل دور کے ہو سکتے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے محکمہ آثار قدیمہ کو مطلع کر دیا گیاہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ایک جگہ مزدور کھدائی کر رہے تھے، جہاں پر ایک باکس میں بند یہ خزانہ ملا۔

خزانے کی برآمدگی پر مزدوروں اور ٹھیکیدار میں خزانے کی تقسیم کو لے کر تنازعہ ہو گیا ، جس کی شکایت پولیس میںکی گئی، جس کے بعد پولیس نے اس خزانے کو اپنی قبضے میں لے لیا۔

مرادآباد کے مونڈھاپانڈے علاقے کے برولا گاؤں کے رہائشی محمد نبی کو یہ خزانہ سڑک کی کھدائی کے دوران ملا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top