جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برطانوی سڑک کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

19 جولائی, 2019 16:37

ویلز: تاج برطانیہ کے حصے ویلز میں ایسی سڑک بھی ہے جس پر چڑھنے کا سوچ کرہی ہمت جواب دے جائے۔

اس سڑک کا نام نہ صرف گنیز بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ویلز کے ہارلیک ٹاؤن میں دنیا کی سب سے ڈھلوان سڑک 2.86 میٹر کے بعد ایک میٹر اونچی ہے جس کے باعث سڑک پر چلنے والوں کیلئے یہ سفر مزید دشوار ہوجاتا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن کی سڑک کے پاس تھا جو 2.67 میٹر کے بعد ایک میٹر اونچی ہے۔

نیوزی لینڈ کی اس سڑک کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ہر سال ہزاروں سیاح آتے ہیں اور سڑک پر سفر کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اس وقت تک تو دنیا کی سب سے ڈھلوان سطح سڑک کا اعزاز نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن کی بالڈون سڑک کو حاصل ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے یہ اعزاز برطانیہ کے شہر ہارلیچ کی نئی تعمیر کردہ سڑک کو حاصل ہو جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top