جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایوان کا ماحول درست رکھیں، یہ سب کے لیے اچھا ہوگا

06 نومبر, 2018 20:35

اسلام آباد:خورشید شاہ کا کہنا تھا کہایوان کا ماحول درست رکھیں، یہ سب کے لیے اچھا ہوگا

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گالم گلوچ سے سیاست نہیں چلے گی، ایوان کا ماحول درست رکھیں، یہ سب کے لیے اچھا ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ 5 سال کا ریکارڈ مانگیں گے تو بائیں جانب کوئی نہیں بچے گا۔5 سال کے بجائے 3 مہینوں کے فسادیوں کا ریکارڈ مانگ لیں۔

انہوں نے کہا کہ کل ایک ناخوشگوار واقعہ ہوا، ہم پارلیمنٹ میں فساد پھیلانا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت کے لیے رول ماڈل تھیں، ایک نیا ایئر پورٹ بنا جس کا نام بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ رکھا گیا۔ کچھ دوستوں کو اعتراض ہوا نام تبدیل کر کے اسلام آباد ایئر پورٹ رکھ دیا۔ ایئر پورٹ کا نام بے نظیر ہو یا نہ ہو، بے نظیر بھٹو شہید کا نام قائم رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top