جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اپوزیشن سمجھدار ہے،حالات کوسمجھتے ہیں انشااللہ ہمارا ساتھ دیں گے

26 اگست, 2018 18:01

اسلام آباد : خورشید شاہ کاکہنا ہےکہ ہمیں ماضی کی تلخیوں کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہے

خورشید شاہ کاکہناتھاکہ قوی امید ہے کہ اپوزیشن ایک پیج پر رہے گی۔ سید خورشید شاہ کامزید کہناتھاکہ لیگی رہنما میچورہیں،اچھی طرح سمجھتےہیں کہ ان حالات میں کیا کرنا ہے۔ ہمارا ہدف ہےکہ اپوزیشن ایسی سیاست کرے جس پر ماضی کا سایہ نہ پڑے۔

میڈیا سے مختصربات کرتےہوئےسیدخورشید شاہ نےکہاکہ اعتزاز احسن کا نام اس لیےلائےکہ ملک کوایسے چہرے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاکہ امید ہےمسلم لیگ ن اوردیگر جماعتیں ہماری اس بات کو سمجھیں گی۔اپوزیشن سمجھدار ہے،حالات کوسمجھتے ہیں انشااللہ ہمارا ساتھ دیں گے

آصف زرداری نے بھی پیپلزپارٹی رہنماؤں کوواضح ہدایت دے دی ہےکہ اعترازاحسن کےعلاوہ کوئی دوسرا امیدوار نہیں لائیں گے۔ ان کاکہناہےکہ اعتزازاحسن کو کھونا نہیں چاہتا اوراعتزاز احسن ہی صدارتی امیدواررہیں گے۔

آصف زرداری کا دوٹوک موقف ہے کہ ن لیگ کواعتزازاحسن کےنام پرہی راضی کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top