جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انسانی جسامت کے برابر ایک نایاب جیلی فش

18 جولائی, 2019 18:18

برطانیہ: غوطہ خوروں نے انسانی جسامت کے برابر ایک نایاب جیلی فش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ بیرل جیلی فش برطانیہ کے کورن وال شہر کے ساحل پر پائی جانے والی سب سے بڑی جیلی فش ہے، جس کے 8 نوکیلے بازو ہوتے ہیں۔

بیرل جیلی فش کا اوپری حصہ قطر میں 90 سنٹی میٹر تک کا ہو سکتا ہے اور اس کا وزن باآسانی 35 کلو تک ہوتا ہے۔ ان کے اس بڑے حجم کی وجہ سے انھیں کچرے دان کے ڈھکنے والی مچھلی بھی کہا جاتا ہے۔ جبکہ یہ مچھلیاں خطرناک نہیں ہوتیں اور ان کا ڈنک معمولی تکلیف دیتا ہے۔

غوطہ خور برطانیہ بھر میں سفر کر کے بحری تجربات پر سیریز بنا رہے تھے۔ ڈین ایبٹ کا کہنا تھا کہ ہم جیلی فش تلاش نہیں کر رہے تھے اور نہ ہی جانتے تھے کہ وہ وہاں ہو گی۔ جیلی فش موسمِ گرما میں برطانوی پانیوں میں آتی ہیں اور جہاں انھیں وافر مقدار میں پلینکٹن بطور خوراک دستیاب ہوتے ہیں۔

لزی ڈیلی کا کہنا ہے کہ ان کی توجہ کسی اور جانب تھی کہ اچانک وہ مڑیں اور انھوں نے ایک عظیم الجثہ مخلوق کو دیکھا۔ میں اسے قریب سے دیکھنا چاہتی تھی اور جب میں اس کے پاس پہنچی تو اس کا حجم دیکھ کر حیران رہ گئی۔

ان دونوں غوطہ خوروں نے اپنی ساری زندگی اتنی بڑی جیلی فش نہیں دیکھی تھی اور لزی کا کہنا ہے کہ اس دیو قامت مگر نرم دل مچھلی کے ساتھ تیراکی ایک انوکھا تجربہ ثابت ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top