جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی گلوکارہ نکی مناج نے موسیقی کو خیرباد کہنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا

06 ستمبر, 2019 15:55

لاس اینجلس : امریکی گلوکارہ نکی مناج نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا۔

امریکی گلوکارہ 36 سالہ نکی مناج نے موسیقی کو خیرباد کہنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ جہاں لوگ ان کی جانب سے موسیقی کو خیرباد کہنے پر حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں، وہیں زیادہ تر لوگ اس بات پر بھی حیران دکھائی دیے کہ متنازع جنسی رجحانات رکھنے والی گلوکارہ اب خاندان شروع کرنے جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیئے : شوبز شخصیات کا عابد علی کے انتقال پر دکھ کا اظہار

نکی مناج نے اپنی مختصر ٹوئیٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی موسیقی کی دنیا سے الگ ہوجائیں گی، کیوں کہ وہ اپنی ذاتی زندگی یعنی خاندان شروع کرنے جا رہی ہیں۔

گلوکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ شادی کرنے جا رہی ہیں یا نہیں، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ خاندان شروع کرنے کی وجہ سے موسیقی سے الگ ہونے جا رہی ہیں۔

نکی مناج نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک موسیقی سے الگ ہوجائیں گی، تاہم انہوں نے مداحوں سے گذارش کی کہ وہ ان کے گانے سنتے رہیں۔

گلوکارہ نے اپنی مختصر ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ انہیں احساس ہے کہ ان کے اعلان سے ان کے مداح ناراض ہوں گے۔

نکی مناج نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کے گانے ان کے مرنے تک سنتے رہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top