جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

احتساب عدالت نے شریف خاندان کے ریفرنسز میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

26 اگست, 2018 16:26

اسلام آباد: احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریفرنسز میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
معزز جج کی جانب سے عدالت عظمیٰ کوخط میں لکھا گیا ہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے توسیع دی جائے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 اگست کو ریفرنسز کی مدت میں توسیع کے حوالے سے سماعت کرے گا۔

احتساب عدالت کے جج نے ریفرنسز نمٹانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریفرنسز مکمل کرنے کے لیے احتساب عدالت کو چھ ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر4 مرتبہ ریفرنسز کی مدت میں توسیع حاصل کرچکے ہیں۔ انہیں مارچ میں دو ماہ، جبکہ مئی میں ایک ماہ کی ڈیڈلاتن میں توسیع دی گئی تھی۔

شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے جون میں ایک ماہ اور جولائی میں 6 ہفتوں کی توسیع کی تھی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top