ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

زمین سے زیادہ پانی والا وسیع زیر زمین سمندر دریافت

02 ستمبر, 2024 14:57

سائنس دانوں نے زمین کی سطح سے زیادہ پانی والا وسیع زیر زمین سمندر دریافت کرلیا۔

سائنس دانوں نے حال ہی میں زمین کی تہہ کے نیچے چھپے ہوئے ایک وسیع سمندر کو پانی کے ایک بڑے ذخیرے کے طور پر دریافت کیا ہے، جو زمینی سطح سے تقریباً 400 میل نیچے "رنگ ووڈائٹ” نامی چٹان میں موجود ہے۔

انڈی 100 کی رپورٹ کے مطابق محققین نے مینٹل چٹان کے اندر جمع پانی کو غیر روایتی اسفنج جیسی حالت میں پایا جس میں نہ تو ٹھوس، مائع اور نہ ہی گیس بلکہ چوتھی حالت پائی گئی۔

یہ نتائج 2014 کے ایک سائنسی مقالے میں شائع ہوئے تھے، جیوفزسٹ اسٹیو جیکبسن جو اس دریافت کے پیچھے ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے کہا کہ رنگ ووڈائٹ کی کرسٹل ساخت میں کچھ بہت خاص ہے جو اسے ہائیڈروجن کو راغب کرنے اور پانی کو پھنسانے کی اجازت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معدنیات میں گہرے مینٹل کے حالات میں بہت زیادہ پانی شامل ہوسکتا ہے۔

اسٹیو جیکبسن کا مزید کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں ہم بالآخر زمین پر پانی کے ایک پورے چکر کے شواہد دیکھ رہے ہیں، جس سے ہمارے قابل رہائش سیارے کی سطح پر مائع پانی کی وسیع مقدار کی وضاحت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تحقیقی ٹیم کا حصہ جیو فزسٹ نے کہا کہ سائنسدان کئی دہائیوں سے اس گمشدہ گہرے پانی کی تلاش کر رہے ہیں۔

یہ نتائج اس وقت سامنے آئے جب سائنسدان زلزلوں کا مطالعہ کر رہے تھے اور اس دوران یہ دریافت کیا گیا کہ سیسمومیٹر زمین کی سطح کے نیچے جھٹکے کی لہریں اٹھا رہے ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق اگر اس چٹان میں صرف ایک فیصد پانی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ زمین کی سطح کے نیچے اس کے سمندروں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ پانی موجود ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top