بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

‘زینب کے پاپا’ کا یوٹیوب چینل ڈکی بھائی کو پیچھے چھوڑ گیا

08 ستمبر, 2024 17:45

اسلامی تعلیمات اور معنی خیز پیغامات کے ذریعے یوٹیوب شہرت پانے والے زینب کے پاپا نے متنازع ویڈیوز بنانے والے یوٹیوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یوٹیوب کی دنیا میں وی لاگز کے ذریعے پیسے کمانے اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے کئی یوٹیوبرز اپنی اہلیہ و خاندانوں کیساتھ ویڈیوز بنانے پر تنقید کی زد میں ہیں وہیں اسلامی تعلیمات اور معنی خیز پیغامات کے ذریعے زینب کے پاپا نامی (چینل) نے اِنہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یوٹیوب پر جہاں ڈکی بھائی، کنول آفتاب، سِسٹرولوجی اور معاذ صفدر جیسے یوٹیوبرز اپنی فیملی وی لاگنگ کے ذریعے پیسہ کما رہے ہیں تو وہیں ان میں سے ایک ارشد خان المعروف زینب کے پاپا بھی ہیں جو اپنی اسلامی اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے یوٹیوب ویڈیوز بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اہلیہ کیلئے 15 لاکھ کا گفٹ، ڈکی بھائی مشکل میں پھنس گئے

زینب کے پاپا کے نام سے مشہور ارشد خان کی اہلیہ پردے میں ہوتی ہیں جبکہ وہ خود بھی معنی خیز ویڈیوز بناکر صارفین کی ادا وصول کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ویوز کی خاطر ڈکی بھائی نے اہلیہ سے تھپڑ کھالیا، ویڈیو وائرل

ارشد خان نے اب اپنے یوٹیوب چینل پر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کرکے تمام نامور یوٹیوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ملٹری افسر کی بیٹی؛ پربھاس کی فلم ‘فوجی’ کی اداکارہ

اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر ڈکی بھائی ہیں جن کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 7.89 ملین ہے، تیسرے نمبر پر سسٹرولوجی ہیں جن کے 4.69 ملین سبسکرائبرز ہیں جبکہ چوتھے نمبر پر معاذ صفدر ہیں جن کے 4.15 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top