مقبول خبریں
یوٹیوب کا ویڈیوز دیکھنے والے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف
یوٹیوب نے اپنے ویڈیو شیئرنگ میں ایک ایسا دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جس سے اینڈ رائیڈ صارفین مستفید ہوسکیں گے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب میں سلیپ ٹائمر نامی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک مخصوص دورانیے کو سیٹ کر سکیں گے اور ویڈیوز اس وقت پر خودکار طور پر رک جائیں گی۔
مزید پڑھیں:ٹک ٹاک نے یوٹیوب کی جگہ لینے کیلئے فیچر میں بڑی تبدیلی کردی
اس طرح کا فیچر اکثر مقبول میوزک اور پوڈ کاسٹ ایپس میں موجود ہوتا ہے تاکہ انہیں استعمال کرتے ہوئے اگر صارفین میٹھی نیند سو جائیں تو وہ سروس خودکار طور پر ایک مخصوص وقت پر بند ہو جائے۔
ابھی یہ فیچر یوٹیوب کی اینڈرائیڈ ایپ کے 19.25.33 ورژن کے کوڈ میں نظر آیا ہے جب کہ سلیپ ٹائمر پورا ہونے پر ایک نوٹیفکیشن بھی نظر آئے گا۔
اگر اس وقت صارف ویڈیو کو روکنے کی بجائے دیکھنا چاہے گا تو اسے ٹائمر کو ری سیٹ کرنا ہوگا یا پلے بیک سیٹنگز تبدیل کرنا ہوں گی۔