مقبول خبریں
یمن نے اسرائیل میں امریکی جہازوں پر بڑا حملہ کر دیا
یمنی افواج نے لبنان اور فلسطین پر جاری اسرائیلی بربریت کا انتقام لینے کیلئے بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں کونشانہ بنادیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحی ساری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تازہ حملے میں تین امریکی ڈسٹرائیر کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو کہ اسرائیل کی مدد کے لیے مقبوضہ علاقوں کی جانب بڑھ رہے تھے۔
مزید پڑھیں:ایرانی میڈیا نے حسن نصر اللہ کو اسرائیلی حملے سے محفوظ رہنے کا دعویٰ کر دیا
فوجی ترجمان نے بتایا کہ حملے میں بحریہ، فضائیہ اور بری فوج نے حصہ لیا، 23 بیلسٹ اور ونگڈ میزائل داغے گئے اور ڈرونز سے بھی مدد حاصل کی گئی ہے۔ مزاحمتی فورسز نے عراق سے بھی مقبوضہ علاقوں میں ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حملوں کا سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک تل ابیب غزہ پر حملے بند نہیں کرتا اور فلسطینیوں کو امداد نہیں پہنچائی جاتی۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملے میں بالکل محفوظ رہے۔