مقبول خبریں
وائٹ ہاؤس کا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات میں تعاون سے انکار

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات میں تعاون سے انکار کردیا ہے۔
امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس نے باقاعدہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ہونے والی تحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ڈیمو کریٹ جماعت کے رہنماؤں نے بھیجے گئے ایک خط میں تحقیقات کو ‘‘بے بنیاد’’ اور ‘‘آئینی طور پر غیرقانونی’’ قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ ممکن مگر عہدے سے ہٹایا جانا مشکل
ڈیمو کریٹس کی اکثریت والے ایوان کی تین کمیٹیاں صدر ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کر رہی ہیں۔ تحقیقات میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا صدر ٹرمپ نے اپنے سیاسی حریف جوبائیڈن کے خلاف تحقیقات شروع کروانے کے لیے یوکرین کی حکومت پر امداد کو بطور دباؤ استعمال کیا۔
امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی صدر ٹرمپ کے مواخذے کے سلسلے میں انکوائری کرنے جا رہی ہے۔ اگر یہ کامیاب ہوتی ہے تو صدر کو اپنے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے.
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے کیس میں پہلے مخبر کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ایک اور مخبر سامنے آیا ہے۔ دوسرا گواہ ایک خفیہ ادارے کا افسر ہے اور ان کی انسپکٹر جنرل سے بات ہوئی ہے، جس پر وائٹ ہاؤس نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا۔
مسٹر زید کا کہنا تھا کہ اس شخص کے پاس براہ راست ان الزامات کی تفصیلات موجود ہیں، جو صدر ٹرمپ کی یوکرین کے صدر کے ساتھ 25 جولائی کو کی جانے والی ٹیلی فون کال سے متعلق ہیں۔
صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی بات اس فون کال کے بعد ہوئی جو پہلے مخبر نے اگست میں دی تھی۔