مقبول خبریں
ترکی نے شام میں کچھ بھی آف لمٹ کیا تو ان کی معیشت کو برباد کر دوں گا : امریکی صدر

واشگنٹن : امریکی صدر نے ترکی کہ واضح دھمکی دے دی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ترکی نے کچھ بھی آف لمٹ کیا تو ترکی کی معیشت کو پوری طرح سے برباد کر دوں گا۔
ایران کے بعد امریکا کی ترکی سے کشیدگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ پراکسی وار کا نشانہ بننے والے شام سے متعلق امریکا کا سخت مؤقف سامنے آگیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے شمال مشرقی شام سے امریکی فوج کے ہٹنے کے بعد وہاں کچھ بھی آف لمٹ کیا تو ٹھیک نہیں ہو گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی شام میں موجود امریکہ کے تقریباً پچاس فوجیوں پر کسی بھی طرح کا نقصان نہ پہنچانے کی ترکی کو تنبیہ کی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان ترکی اور ملائیشیا کا انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ
ٹرمپ نے کہا کا کہنا تھا کہ شام میں صرف کچھ ہی وقت کے لئے حملہ کئے جانے تھے۔ ہمارے صرف 50 فوجی وہاں ہیں اور میں نہیں چاہتا ان کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کے ساتھ کچھ بھی برا نہیں چاہتا اور یہ میں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو بتا دیا ہے۔
امریکی صدر نے سماجی میڈیا ٹوئٹر پر واضح دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی نے شام میں کچھ بھی ایسا کیا جو ہمارے لئے آف لمٹ ہو گا تو میں ترکی کی معیشت کو پوری طرح سے برباد کر دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس سے کہیں زیادہ کام کیا ہے، جتنا دیگر کسی بھی ملک نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ ترکی نے شام کے صوبے میں سیکورٹی فورسز کی عرب كردش یونٹ کے فوجی ٹھکانے پر فضائی حملے کئے ہیں۔
اردوغان کا کہنا ہے کہ امریکی سیکورٹی فورس شمالی شام سے واپس جا رہے ہیں، جہاں ترکی نے كردش سیکورٹی فورسز کے خلاف فوجی مہم کا منصوبہ بنایا ہے۔