مقبول خبریں
افغانستان صدارتی الیکشن میں صرف بیس فیصد ووٹرز کی شرکت

افغانستان صدارتی الیکشن میں صرف بیس فیصد ووٹرز کی شرکت
افغانستان صدارتی الیکشن میں صرف بیس فیصد ووٹرز نے شرکت کی۔ 2014ع صدارتی انتخابی معرکے میں ستر لاکھ رائے دہندگان نے رائے کا رسمی اظہار کیا۔ جبکہ اب الیکشن میں محض بیس لاکھ سے کچھ زائد رائے دہندگان کی شرکت ہوئی۔جو ووٹرز کی ریکارڈ کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے ووٹرز ٹرن آؤٹ کے حوالے سے یہ بات کہی ہے۔ البتہ انہوں نے غیر سرکاری تخمینے کی بنیاد پر یہ شرح بیان کی ہے۔ افغانستان میں رجسٹرڈووٹرز کی تعدادستانوے لاکھ سے کچھ زائد ہے۔
اتنی کم شرکت رائے دہندگان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ہے یا پھر طالبان حملوں کے باعث۔یا پھر بیک وقت دونوں کی وجہ سے۔ کوئی حتمی بات نہیں کہی جاسکتی۔
یاد رہے کہ حفاظتی انتظامات سخت ضرور تھے۔ پھر بھی چھوٹے پیمانے پر ہی سہی طالبان نے پولنگ اسٹیشنز پر حملے کئے۔ انتخابی عمل کے دوران ایسے حملوں کی تعداد چار سو سے کچھ زائد رہی۔
ابتدائی طور پر نتائج کا اعلان 19اکتوبر سے قبل ممکن نہیں۔ جبکہ حتمی نتائج کا اعلان سات نومبر سے پہلے مشکل دکھائی دیتا ہے۔
جی ٹی وی انٹرنیشنل