مقبول خبریں
ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی پاکستان کے مؤقف کی حمایت

نیو یارک : ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کس نے لکھی
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوہترویں سیشن سے خطاب میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے تقریر کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ غیرقانونی ہے۔ بھارت کو فوری طور پر کشمیر سے کرفیو اٹھانا چاہیے۔
ملائیشیاء کے وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
We need to support the UN even though it has failed to banish wars. Its work on health, education and social security make the UN worth having. pic.twitter.com/iILcfvAqpA
— Dr Mahathir Mohamad (@chedetofficial) September 28, 2019