مقبول خبریں
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے : چین

نیویارک: چین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی پاکستان کے مؤقف کی حمایت
چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرتاریخ کا دیرینہ تنازع ہے اوراسے اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اوردوطرفہ معاہدوں کے مطابق پُرامن طورپرحل ہوناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چین صورتحال کوپیچیدہ کرنے والے تمام یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین خطے میں استحکام کاخواہشمند ہے۔