ہفتہ، 22-مارچ،2025
جمعہ 1446/09/21هـ (21-03-2025م)

افغان طالبان سیاسی دفتر کے وفد کا دورہ چین، دفتر خارجہ ترجمان کی تصدیق

23 ستمبر, 2019 23:01

وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے تصدیق کردی کہ قطر میں قائم سیاسی دفتر کے سربراہ کی قیادت میں افغان طالبان وفد نے چین کا دورہ کیا۔

پیر کے روز پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ (ملا) بردار اور انکے ساتھیوں نے چین کا دورہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے طالبان سیاسی وفد سے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی حکام نے افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل کے فروغ پر بات چیت کی۔

چین پرا مید ہے کہ امریکا اور طالبان کسی جلدی تاریخ پر مذاکرات کے لئے متحرک ہوں گے۔ اور قومی مفاہمت، امن و استحکام کے لئے بین الافغان مکالمے کی حمایت کریں گے۔

ترجمان جینگ شوانگ نے واضح کیا کہ چین تعمیری کردار جاری رکھے گا۔ اور افغان ایشو کے تمام فریقوں سے رابطے میں ہے۔

امریکا سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد طالبان نے روس اور ایران کے بعد چین کا دورہ کیا۔

جی ٹی وی انٹرنیشنل اینڈ ریسرچ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top