مقبول خبریں
کانگریس اسپیکرنینسی پیلوسی پرائی جنگ میں امریکی شرکت پر برہم

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے غیر ملکی جنگوں میں امریکی حکومت کی شرکت پر برہمی کا اظہار کردیا۔
امریکی (شہری) جنگ سے تنگ.. مشرق وسطیٰ میں ایک اور تنازعے میں کودنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے
وہ امریکی مقننہ کو اعتماد میں لئے بغیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مزیداسلحہ و اضافی فوج بھیجنے کے حکومتی منصوبے پر بھی خفا ہیں۔
امریکی میڈیا میں انکا بیان نشر ہوا ہے جس میں پینٹاگون کے منصوبوں پر رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔
صدرنے امریکی سلامتی کو کمزور کیا اور امریکی فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا تو امریکی قوم خاموش نہیں رہے گی۔
ٓٓانکا کہنا ہے کہ امریکی (شہری) (ویسے ہی) جنگ سے تنگ ہیں۔ اور مشرق وسطیٰ میں ایک اور تنازعے میں کودنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ اس ضمن میں نینسی پیلوسی نے بالخصوص سعودی عرب کا نام بھی لیا کہ انکی طرف سے امریکی (جنگ یا تنازعے میں شریک نہیں ہوں گے)۔
ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے صدر ٹرمپ کو خبردار کیاہے۔ اگر صدرنے امریکی سلامتی کو کمزور کیا اور امریکی فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا تو امریکی قوم خاموش نہیں رہے گی۔
جی ٹی وی انٹرنیشنل اینڈ ریسرچ