مقبول خبریں
ایران کے مرکزی بینک سمیت دیگر اداروں پر نئی امریکی پابندیاں نافذ

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں اور اس مرتبہ ایران کے مرکزی بینک، قومی ترقیاتی فنڈ اور اعتماد تجارت پارس کو ہدف بنایا گیا ہے۔
امریکی حکومت کے محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیرملکی اثاثہ کنٹرول نے ایگزیکیٹیو آرڈرکے تحت یہ حکم جاری کیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی نسبت سب سے زیادہ پابندیاں امریکا نے ایران پر عائد کیں ہیں۔
ایران کے مذکورہ سرکاری مالیاتی، ترقیاتی و تجارتی اداروں پر پاسداران، قدس فورس اور حزب اللہ کو فنڈز فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
اگر امریکا میں یا کسی امریکی شہری کے کنٹرول میں ایران کے ان اداروں کی کوئی جائیداد ہوئی تو اسے بلاک کردیا جائے گا اور مذکورہ محکمے کو رپورٹ کیا جائے گا۔
ان اداروں کے ساتھ امریکیوں کی ڈیلنگ ممنوع قرار دی جاچکی ہے۔ یہ ادارے امریکی مالیاتی نظام کو براہ راست یا بالواسطہ بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔
ایران کے اندر جانا اب بہت ہی آسان فیصلہ ہوگا۔
اس حکم نامے میں ایران پر الزام لگایا گیا کہ سعودی آرامکو پر اسکا مبینہ حملہ امریکا کے لئے ناقابل قبول ہے۔
دوسری جانب نیویارک ٹائمزکے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اوول آفس میں مختصر بات چیت میں نئی پابندیوں کا تذکرہ کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی نسبت سب سے زیادہ پابندیاں امریکا نے ایران پر عائد کیں ہیں۔
اب ایران کی معیشت ختم ہوکر رہ گئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ عملی طور پر ایران دیوالیہ ہوچکا ہے۔ ایران کے اندر جانا اب بہت ہی آسان فیصلہ ہوگا۔
(جی ٹی وی شعبہ انٹرنیشنل اینڈ ریسرچ)