مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کشمیریوں کے گھروں میں گھس گئے، توڑ پھوڑ، دو گرفتار

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے پنزگام میں گھروں پر چھاپوں کے دوران مکینوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی پنزگام میں گھروں میں داخل ہوگئے اور مکینوں کو جنس وعمر کا لحاظ کیے بغیر بہیمانہ تشد د کا نشانہ بنایا، گھریلو اشیاء کی توڑ پھوڑ کی اور لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ کیں۔
دریں اثناء بھارتی پویس نے ضلع پلوامہ سے دو افراد سہیل احمد ڈار اور بشیر احمد لون کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم مشن کشمیر کے لیئے سعودی عرب سے امریکا روانہ
بھارتی مسلمان دشمن حکومت نے اپنے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے نافذ کیا جانے والا کرفیو تاحال برقرار ہے، آج 48 ویں روز بھی بھارتی فوج کا محاصرہ جاری ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں افراد گھروں نے اندر محصور ہیں اور مقبوضہ وادی میں نظام زندگی بری طرح سے مفلوج ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکا، مشن کشمیر ہے : ملیحہ لودھی
مقبوضہ وادی میں جگہ جگہ بڑی تعداد میں تعینات بھارتی فورسز اہلکاروں نے ہر طرف خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے اور لوگ گھروں سے باہر آنے سے خوفزدہ ہیں۔
دکانیں ،کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کونسل، مقبوضہ کشمیر پر نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے : ترجمان دفترخارجہ
سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری انتہائی کم ہے۔ وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس معطل جبکہ ٹیلی ویژن نشریات بند ہیں۔
مقبوضہ وادی میں پانچ اگست سے ریل سروس بھی بند ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سروس بند رہنے کی وجہ سے اب تک ریلوے کو کم از کم ایک کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔