بدھ، 19-مارچ،2025
بدھ 1446/09/19هـ (19-03-2025م)

سعودیہ و امارات سے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں پر امریکا سے نہیں : ایران

19 ستمبر, 2019 17:46

تہران : ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف سعودی عرب یا امریکا نے فوجی کارروائی کی تو جواب میں ایران اپنا بھرپور دفاع کرے گا۔ امریکا سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

یہ بات انہوں نے سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران فوجی محاذ آرائی نہیں چاہتا ہے۔ ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ مگر امریکا سے مذاکرات نہیں ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزارت خارجہ کا طالبان کے سیاسی وفد کے دورہ ایران کی تصدیق

جواد ظریف نے کہا کہ جب تک امریکا ایران کے خلاف پابندیوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کردیتا اور جب تک نیوکلیئر ڈیل کے تحت ایران کو ریلیف نہیں دیتا، تب تک ایران امریکا سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ 

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران ملوث نہیں ہے اور مکر و فریب کی بنیاد پر ان حملوں کے فوجی جواب سے بہت زیادہ اموات ہوں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تو اس کا مطلب باقاعدہ جنگ ہوگی اور ایران اپنی جغرافیائی حدود کا بھرپور دفاع کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top