جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

روس کے صدر نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان امن کے لیئے قرآنی آیت سنادی

18 ستمبر, 2019 09:30

انقرہ : روس کے صدر ولاد میر پیوٹن نے قران شریف کی آیات کا حوالہ دے کر یمن جنگ ختم کرنے کی تاکید کی۔ یمن جنگ کے فریقوں کو سورہ آل عمران کی ایک سو تین ویں آیت یاد دلادی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انقرہ میں ایرانی اور ترک ہم منصب کی موجودگی میں یمن جنگ کے خاتمے پر تاکید کی۔

اس موقع پر انہوں نے قران شریف کی سورہ آل عمران کی ایک سو تین ویں آیت دہرائی کہ اللہ کے اس احسان کو یاد کرو کہ جب تم آپس میں دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں کے مابین الفت بھردی تو تم اسکی نعمت کے ساتھ بھائی بھائی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزارت خارجہ کا طالبان کے سیاسی وفد کے دورہ ایران کی تصدیق

اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردگان تائیدی نگاہوں سے دیکھتے رہے۔

روس کے صدر پیوٹن نے از راہ تفنن سعودی عرب کو اپنے دفاع میں زور آزمائی کا جائزطریقہ سمجھانے کے لئے بھی ایک اور قرآنی مثال دی۔

پیوٹن نے مذاقاً کہا کہ سعودی عرب بھی ایران اور ترکی کی طرح روس کا فضائی دفاعی نظام خریدلے۔

روسی ٹی وی کے مطابق ایران اور ترکی کے صدور نے سعودی قیادت میں لڑی جانے والی یمن جنگ پر ان پر شدید تنقید بھی کی۔ تینوں صدور نے یمن جنگ کے خاتمے پر تاکید کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top