مقبول خبریں
آرٹیکل 370 کی منسوخی بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج

نئی دلی: کشمیر پیپلز کانفرنس نے آرٹیکل 370 کی منسوخی بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔
جموں کشمیر پیپلز کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کشمیر کا ایک علیحدہ آئین تھا اور وہی رہنا چاہیے۔
مزید پڑھئیے: مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں اکتالیسویں روز میں داخل، کانگریس رہنماء پھٹ پڑے
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے کے پی سی کی درخواست میں کہا گیا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں کشمیر کے لیے قانون سازی کرنے کی محدود گنجائش موجود تھی لیکن ایسی صورت حال میں بھی کشمیری مقننہ کی منظوری کے بغیر وادی کی سیاسی شکل بدلنےکا اختیار بھارتی صدر کو حاصل نہیں۔