مقبول خبریں
گائے کا گوبر بھارت کو ایٹم بم سے بچائے گا، بی جے پی رہنماء

پاکستان کی ایٹمی پاور سے خوف زدہ بھارتی سیاست دانوں نےمضحکہ خیز بیانات دینا شروع کر دیے۔
کہا اب بھارت کو گائے کا گوبر ایٹم بم سے بچائے گا۔
بھارتی سیاستدانوں اورگائےکےگوبر کا رشتہ بہت پرانا ہے۔
اس بات کا اظہارکرتے ہوئے بھارتی سیاست دان شنکر لال نے جوہری تابکاری سےبچنےکا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ زمین میں ڈیڑھ فٹ کا گڑھا کھود کر اس میں گائے کا گوبر بچھادیا جائے تو ایٹمی تابکاری سے بچا جاسکتا ہے.
اس دعوے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے طنزکرتے ہوئے کہا بھارت سےگائےکےحوالےسےایک اورانوکھادعویٰ سامنےآگیا۔
Here it comes. Scientifically proven. @NASA is for sure authority.
After #CowColaEnegy it’s #CowDungAntiRadiationGuard.PS
No offence to religion which remains respectable. pic.twitter.com/b4FaJOEEEe— Asif Ghafoor (@peaceforchange) September 12, 2019
یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب بھارتی سیاست دانوں نے سستی شہرت کے حصول کےلیے اس طرح کے مضحکہ خیز بیانات دیے ہوں کیونکہ جب بھارتی وزیراعظم ہی اپنے جلسوں میں یہ جھوٹ کا درس دیتے نظر آتے ہیں.
جہاں پاکستان اپنےدفاع میں مزائیل ٹیکنالوجی کو مزید بہتربنانے میں مصروف ہے دوسری طرف بھارت کی جانب سے دفاع کے نام پر ایسے مضحکہ خیز بیانات سامنے آ رہے ہیں۔