مقبول خبریں
امریکی صدر کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بارپھر پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیش کش کردی۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تناؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ملک چاہتے ہیں تووہ مدد کے لیے تیار ہیں، انکی پیشکش اب بھی برقرارہے۔
امریکی صدرکا کہنا تھا کہ ان کے پاکستان اوربھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
مقبوضہ کشمیرمیں آرٹیکل 370 کے بعد پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی سے متعلق سوال پرصدرٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر کے معاملے پرایک تناؤ ہے اوران کے خیال میں اس وقت ان دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ انھوں نے خود کیا، طالبان سے مذاکرات منسوخ کرنے کے حوالے سے کسی سے مشاورت نہیں کی۔
ٹرمپ نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ ملاقات سے متعلق نائب صدراوردیگر معاونین کے مشورے نظرانداز کرنے کی خبریں درست نہیں، طالبان کو کیمپ ڈیوڈ آنے کی دعوت دینا مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا۔