ہفتہ، 22-مارچ،2025
جمعہ 1446/09/21هـ (21-03-2025م)

امریکا اب بھی طالبان کے ساتھ امن معاہدہ چاہتا ہے،امریکی وزیرخارجہ

09 ستمبر, 2019 21:07

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات گہرے اختلافات کے باعث منسوخ ہوئے۔ امریکہ ابھی بھی طالبان کے ساتھ امن معاہدہ چاہتا ہے۔

سی این این اور این بی سی سے بات کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ اب بھی طالبان کے ساتھ امن معاہدہ چاہتا ہے۔

افغان طالبان نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکا سمجھوتےکی پوزیشن میں واپس آئےگا۔

مائیک پومپیو نے امریکی صدر کے مذاکرات معطل کرنے کے اقدامات کو درست قرار دیا اور امن معاہدے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کرتے۔ صدر ٹرمپ طالبان پر دباؤ کم نہیں کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ درست ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام ٹرمپ کی طالبان وفد سے ملاقات سے قبل معاہدے کو فائنل کرنا چاہتے تھے، طالبان نے معاہدہ طے پانے سے پہلے افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات سے انکار کیا۔

طالبان رہنما نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ حکومت اورطالبان میں محاز آرائی کو واشنگٹن کی ایک میٹنگ میں حل کرسکتے ہیں تویہ ممکن نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top