جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں عزاداروں پر پیلٹ گنوں کا استعمال

09 ستمبر, 2019 18:47

مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کی عقیدت میں نکالے گئے جلوسوں کے دوران عزاداروں اور بھارتی فوجی دستوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد کرفیو کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محرم الحرام کا روایتی جلوس پرامن طریقے سے گزر رہا تھا کہ اچانک بھارتی دستوں نے عزاداروں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ان کی قابض فوجیوں کیساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

بھارتی فورسز نے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ان جھڑپوں میں سینکڑوں کشمیری زخمی ہو گئے اوردرجنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھئیے: حسینیت کے پیروکاروں نے مودی کو شکست دے دی،فردوس عاشق اعوان

ان جھڑپوں کے دوران کشمیریوں نے بھارتی فوجیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔

ایک حکومتی اہکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ جھڑپوں کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل آنسو گیس کے شیل اور پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی جاتی رہی۔

وادی میں پولیس کی گاڑیوں پر نصب لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے اعلانات کیے جا رہے ہیں کہ عام شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں۔

مقبوضہ وادی میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے کشمیری اہلکار بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پھٹ پڑے اور کہا کہ ہمیں غدار سمجھا جاتا ہے۔

مودی سرکار کی نوکری کرنے والوں کیلئے معاشرے میں کوئی عزت نہیں، پانچ اگست کے بعد اپنے ہی خاندان والوں سے آنکھ نہیں ملا پاتے۔

بھارتی حکومت ڈھٹائی سے انکار کر رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صحت کے حوالے سے کوئی بحران نہیں لیکن جرمن میڈیا نے ایک بار پھر مودی سرکار کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ علاج اور آپریشن کے لیے اسپتالوں میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top