بدھ، 19-مارچ،2025
بدھ 1446/09/19هـ (19-03-2025م)

بھارت کا چاند پر بھیجا گیا خلائی مشن ‘‘چندرائین’’ ناکام

07 ستمبر, 2019 11:13

نیو دہلی : بھارت کا چاند پر بھیجا گیا خلائی مشن ناکام ہوگیا، بھارتی وزیراعظم مودی خلائی مشن کے ناکامی سے خلائی مرکز سے اٹھ کر چلے گئے۔ فواد چوہدری کے طنز کے تیر بھارتیوں پر جم کرلگے۔

بھارت کے خلائی مشن کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، چاند پر بھیجے گئے بھارتی مشن کا سگنل منقطع ہوگیا۔

بھارتی خلائی ایجنسی اسرو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بھارتی مشن وکرم لینڈر کا زمینی کنٹرول روم سے اچانک رابطہ منقطع ہوا، سمجھ نہیں آرہا اچانک کیا ہوگیا ہے۔ چاند کی سطح سے دو کلو میٹر فاصلے پر وکرم لینڈر کا سگنل منقطع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : نریندر مودی ہٹلر کی طرح تباہ ہو جائے گا : فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کا فلوقت جائزہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود تھے، جہاں انہوں نے خطاب بھی کیا تھا۔

بعد ازاں وزیراعظم نریندر مودی بھارت کے خلائی مشن کی ناکامی پر شدید مایوس ہو کر خلائی مرکز کے کوارٹر سے اٹھ کر چلے گئے۔ ٹوئٹر پر بھی ‘‘چندریان ٹو’’ دنیا بھر میں ٹاپ ٹریند بن گیا۔

فواد چوہدری نے بھارت پر طنز کے تیروں کی بارش کی، جو پہلے سے مایوس بھارتیوں پر جم کرلگے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مودی سیٹلائٹ کمیونی کیشن پر ایسے بھاشن دے رہے تھے، جیسے وہ سیاست دان نہیں خلا نورد ہوں، غریب عوام کے 900 کروڑ روپے ضائع کرنے پر لوک سبھا کو مودی سے جواب طلب کرنا چاہیے۔


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹرول انہیں دھمکا رہے ہیں جیسے بھارتی چاند مشن کو انہوں نے ناکام بنایا ہے، کیا ہم نےکہا تھا کہ ان نالائقوں پر 900 کروڑ لگاؤ ؟ اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو۔


فواد چوہدری نے کہا کہ جو کام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے، چاند کے بجائے کھلونا ممبئی میں اترگیا۔


خلائی مرکز سے بھارتی وزیراعظم مودی کے مایوس ہو کر چلے جانے پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ یہ لمحہ نہیں دیکھ سکے جس پر انھیں افسوس ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top