بدھ، 19-مارچ،2025
بدھ 1446/09/19هـ (19-03-2025م)

قابض بھارتی فوج کا کشمیر کا محاصرہ جاری، تشدد سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا

05 ستمبر, 2019 10:53

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی جارحیت نہ تھم سکی، وادی میں احتجاج کے دوران قابض فورسز کے تشدد سے زخمی ہونے والا نوجوان ایک ماہ کے بعد انتقال کرگیا۔

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال ہر لمحہ بدل رہی ہے اور حالات پہلے سے زیادہ خراب ہورہے ہیں. وادی میں بھارتی قابض فوج نے زندگی مفلوج کر رکھی ہے، تمام راستے بند ہیں.

مزید پڑھیں : لندن: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستانی ہائی کمشنر کی برطانوی پارلیمنٹیرینز کو بریفنگ

قابض ظالم بھارتی فوجی ہر چوک اور ہر راستے پر بندوقیں تانے کھڑے ہیں‌۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کے بعد اب پٹرول پمپوں پر پٹرول بھی ختم ہوچکا ہے، جس سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وادی میں مواصلات کا نظام مفلوج ہونے سے لوگوں کا دنیا سے رابطہ بھی منقطع ہے۔ بھارتی قابض افواج کے پہرے اور پابندیوں کے باوجود باہمت کشمیری احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔

بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز اور لاٹھی چارج سے تشدد جاری رکھے ہوئے ہے۔

سری نگر کا 18 سالہ اسرار احمد ایک مہیینہ پہلے احتجاج کے دوران قابض فوج کے تشدد سے زخمی ہو کر اسپتال منتقل ہوا تھا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دوسری طرف برطانوی اخبار نے قابض بھارتی فورسز کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا ہے۔

برطانوی اخبار نے بتایا کہ گزشتہ روز کشمیر میں دم توڑنے والا نوجوان بھارتی فورسز کی پیلٹ گن کا نشانہ بنا۔ کشمیری نوجوان کے سر کے ایکسرے میں متعدد چھرے لگنے کے نشانات واضح ہیں۔ بھارتی فورسز نے نوجوان اسرار احمد کے زخمی ہونے کی وجہ پتھر لگنا قرار دیا تھا۔

https://www.independent.co.uk/

برطانوی اخباری رپورٹ کے مطابق اسرار کی شہادت کی خبر سنتے ہی سری نگر میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوج پر پتھراؤ کیا، صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ احتجاج کے باعث بھارتی فوج نے کرفیو اور دیگر پابندیوں میں مزید سختی کردی ہے۔ بھارتی فوج نے اسرار کے گھر تک جانیوالی سڑک رکاوٹیں لگا کربند کردی ہیں۔

برطانوی اخبار نے شہید کشمیری نوجوان اسرار احمد کے اہلخانہ سے بات چیت کی۔ شہید کے والد کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے اسرار احمد کے سر پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی۔ 6 اگست کو اسرار علاقے کے پارک میں دوستوں کیساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا۔ بھارتی فوج نے بنا کسی وجہ کے اسرار احمد کو نشانہ بنایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top