مقبول خبریں
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ فائنل کہاں! میزبانی کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تاریخوں اور وینیو کا اعلان کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش نے پاکستان کو تاریخی شکست دیکر پہلی بار وائٹ واش کر دیا
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ شائقین فائنل کی ٹکٹوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
دوسری جانب بنگلادیش نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرکے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں آخری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے، یہ پاکستان کی بنگال ٹائیگرز کیخلاف پہلی ہار ہے۔