بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

بیوی کو 50 سے زائد مردوں سے زیادتی کروانے والا شوہر اسپتال داخل

10 ستمبر, 2024 18:07

فرانس میں 50 سے زائد مردوں کو بھرتی کرکے اہلیہ سے زیادتی کروانے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنی بیوی کے ساتھ ریپ کے لئے کم از کم 50 دیگر مردوں کو مدعو کرنے کے ملزم شخص کو اس دن اسپتال لے جایا گیا ہے جس دن وہ عدالت میں ثبوت دینے والا تھا۔

فرانس کے جنوبی شہر ایوگنن میں 71 سالہ شخص کے خلاف 50 دیگر افراد کے ساتھ ریپ کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

ڈومینک پیلیکوٹ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی سے 50 سے زائد مردوں سے 92 بار نہ زیادتی کروائی بلکہ اس کی ویڈیوز بھی بنائیں، پولیس کو ملزم کے کمپیوٹر سے اس کی بیوی کی 20 ہزار تصاویر اور ویڈیوز ملی ہیں۔

پولیس نے زیادتی کرنے والے 51 افراد کی شناخت کرلی جن کی عمریں 26 سے 74 سال کے درمیان ہے۔

ایک ماہر ڈاکٹر نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کو اتنی مقدار میں نشہ آور ادویہ دی جاتیں کہ وہ گہری نیند کے بجائے کوما کے قریب ہوتی تھی۔

ان کے وکیل بیٹریس زوارو نے کہا کہ ان کے موکل اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں، وہ اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جج نے پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد مدعا علیہ کو اسپتال میں طبی معائنے کا حکم دیا۔

توقع ہے کہ اس بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا کہ ڈومینک پیلیکوٹ کب گواہی دیں گے  اور اس سے مقدمے پر کیا ممکنہ تاخیر ہوسکتی ہے۔

قبل ازیں متاثرہ خاتون  نے عدالت میں گواہی دی تھی کہ ان کی دنیا اس وقت تباہ ہوئی جب انہیں معلوم ہوا  کہ ان کے سابق شوہر نے درجنوں افراد کو بھرتی کرکے ان سے نہ زیادتی   کروائی بلکہ ویڈیوز بھی بنائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top