بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

موبائل فون، انٹرنیٹ سروسز اتوار کو کیوں بند رہیں گی؟

21 ستمبر, 2024 20:25

پنجاب اور پشاور بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) امتحانات کے باعث موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔

وزارت داخلہ اور صوبائی حکام کی ہدایت کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو 26 امتحانی مراکز کے 500 میٹر کے دائرے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سروس معطلی کے لیے پی ٹی اے کو پنجاب میں ان مراکز کے کوآرڈینیٹ فراہم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سے متعلق خبر دار کر دیا

یہ مراکز لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات اور رحیم یار خان سمیت 12 اضلاع میں پھیلے ہوئے ہیں۔

پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ کا امتحان 22 ستمبر بروز اتوار کو شیڈول ہیں۔

پنجاب حکومت نے امتحان سے قبل 12 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال یقینی بنانا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، صرف امیدواروں اور امتحانی عملے کو مراکز کے اندر جانے کی اجازت ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top