مقبول خبریں
میئر لندن ٹرمپ کو دوبارہ صدر بنتا کیوں نہیں دیکھنا چاہتے؟
پاکستانی نژاد میئر لندن صادق خان نے امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے پر خدشات کا اظہار کردیا۔
برطانوی خبررساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق میئر لندن صادق خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنتے ہیں تو انکے اور اہل خانہ کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
لندن کے میئر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر بننے کے بارے میں اپنی ‘تشویش’ کا اظہار کرتے ہوئے لیبر پارٹی کے ساتھیوں سے کہا کہ انہیں یہ دکھاوا نہیں کرنا چاہیے کہ وہ ان کی حریف کملا ہیرس کی حمایت نہیں کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہو کر ایلون مسک کو کیا عہدہ دیں گے؟
اس کے بعد لندن کے میئر نے صدر ٹرمپ کے اس دعوے پر سخت برہمی کا اظہار کیا کہ لندن ‘ناقابل شناخت’ ہے کیونکہ اس شہر نے ‘جہاد کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں’۔
اس سال کے اوائل میں میئر کی تیسری مدت جیتنے کا جشن مناتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لندن والوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ’دائیں بازو کی پاپولزم‘ پر دروازے بند کر دیے ہیں۔
خیال رہے کہ صادق خان اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ برسوں کے دوران ذاتی جھگڑا چل رہا ہے اور حال ہی مئی کے دوران دونوں کے درمیان عوامی سطح پر جھگڑا ہوا تھا۔