ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

غزہ میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی مہم کا آغاز

01 ستمبر, 2024 15:24

اقوام متحدہ نے فلسطینی صحت کے حکام کے تعاون سے اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں6لاکھ 40 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا آغاز کر دیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ ٹائپ ٹو پولیو وائرس سے ایک بچہ جزوی طور پر مفلوج ہو گیا ہے۔ یہ مہم اتوار کے روز وسطی غزہ کے علاقوں میں شروع ہوئی اور آنے والے دنوں میں دیگر علاقوں میں پھیل جائے گی۔

مزید پڑھیں:تباہ حال غزہ کے جینن شہر میں اسرائیل فلسطینیوں کی عمارتیں بلڈوز کرنے لگا

اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولیٹ توما نے کہا کہ یہ ایک بڑی مہم کے پہلے مرحلے کے ابتدائی چند گھنٹے ہیں، جو دنیا میں سب سے مشکل ہے۔

مسلسل تین دنوں تک لڑائی کم از کم آٹھ گھنٹے تک رکی رہے گی جب کہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ تعطل ممکنہ طور پر چوتھے دن تک بڑھانے کی ضرورت ہوگی اور ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں صرف دو ہفتے لگیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top